English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماد اظہر نے عمران خان کی ٹانگ میں شہ رگ دریافت کر لی

القمر

دور حاضر میں سائنس نے یقینی طور پر بہت ترقی کر لی ہے اور انسان تحقیق و تسخیر کے زینوں کو سلسلہ وار طے کرتا چلا جا رہا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے طبی سائنس کا ایسا کرشمہ کر دکھایا ہے کہ اس پر سائنس کے تمام شعبے انگشت بدنداں ہیں۔

نیادور کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اور معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ طبی سائنس کا نیا کرشمہ!حماد ہوئینگا کے مطابق عمران خان کی شہ رگ اس کی ٹانگ کے اندر ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماد اظہر ایک صحافی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طبیعت کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں۔ ویڈیو میں حماد اظہر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ بال بال بچے ہیں۔ ان کی ٹانگ کی جو شہ رگ (آرٹری) ہے گولی اس سے کچھ سینٹی میٹر دور جا کر رکی ہے۔

یاد رہے کہ گردن میں ایک اہم رگ ہوتی ہے جس پر زندگی کا انحصار ہوتا ہے۔ اگر اس رگ کو کاٹ دیا جائے یا کوئی نقصان پہنچے تو انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ اسی رگ کو شہ رگ کہا جاتا ہے۔ جبکہ حماد اظہر فرما رہے ہیں کہ عمران خان کی ٹانگ میں بھی شہ رگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے