ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قاراباغ فتح ایک قوم کی فتح ہے: خر الدین  آلتون

صدر  اطلاعاتی   امور  کے ڈائریکٹر  فخر الدین  آلتون نےقاراباغ فتح کی دوسری برسی کے موقع پر استنبول میں منعقدہ "ایک قوم ایک فتح” پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا   کہ دراصل  قارا باغ  پر قبضہ  ایک قوم پر بڑا حملہ  تھا ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ دراصل  ترکیہ پر حملہ تھا،  اسلام پر حملہ تھا۔ جب شوشا کو آزاد کیا گیا، قاراباخ کی سرزمین کو آزاد کرایا گیا تو یہ  صرف آذربائیجان کی نہیں  ترکیہ   اور عالمِ  ترک کے لیے بھی ایک فتح تھی اور آج ہم اس فتح کی دوسری سالگرہ شان و شوکت کے ساتھ منا رہے ہیں۔

30 سال تک دنیا کی آنکھوں کے سامنے آرمینیا کے غیر قانونی قبضے کی  یاد  دہانی  کرواتے ہوئے آلتون نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ نے اس قبضے کی طرف توجہ مبذول کرانے اور اسے ختم کروانے   کے لیے تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر سخت جدوجہد کی اور سفارتکاری  کے  تمام ذرائع استعمال کیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں