English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکیرین سے اناج کی ترسیل میں ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کا کردار لائقِ تحسین ہے، اسٹولٹن برگ

القمر

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ادا کیے گئے ثالثی کے کردار اور بحیرہ اسود میں اناج راہداری کے معاہدے کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے ترکیہ میں اپنے رابطوں کے آخری دن  ٹی آرٹی خبر  چینل کو انٹرویو دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کی صدر ایردوان سے ملاقات کی  وجہ یقیناً اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات  کی ہے۔

ترکیہ اور صدر ایردوان  کے روس۔ یوکیرین جنگ میں ایک اہم کردار ادا کرنے  پر زور دینے والے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  خاصکر جنگ کے برے نتائج میں گراوٹ لانے   کے معاملے میں  ترکیہ کی جانب سے اناج راہداری  کے قیام میں    ثالثی کا کرداد اور اس توسط  یوکیرینی اناج کی پوری دنیا میں ترسیل    در حقیقت ایک  انتہائی اہم  قدم   تھا اور اس معاملے میں  ترکیہ  اور محترم ایردوان کا  کردار لائق تحسین  ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ روس کو سمجھ لینا چاہیے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا اور یوکرین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے