English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سازشی عناصر کے خلاف کاروائی تیز کی جائے گی: حکومت ایران

القمر

ایران میں مقننہ، انتظامیہ اور عدالتی حکام کے سربراہان نے گزشتہ روز ان عناصر کی فائلوں کی جانچ اور سزا کو تیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جنہیں انہوں نے حالیہ جاری احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں فساد پرست اور انارشسٹ قرار دیا تھا ۔

ایرانی خبر ایجنسی ایرنا نے بتایا ہے کہ کہ ملک کے صدر ابراہیم رئیسی، پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجی نے ایک ملاقات میں تقسیم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دریں اثنا،گزشتہ روز ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم کے سررباہ  محمود امیری مقدم نے اعلان کیا کہ ملک میں مظاہروں کے مقتولین کی تعداد 304 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقدم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ ستمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے آغاز سے اب تک 41 بچوں اور 24 خواتین کو مارا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا  گزشتہ جمعہ کے روز صوبہ سیستان اور بلوچستان میں 16 مظاہرین مارے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایران میں 16 ستمبر کو نوجوان خاتون مہسا امینی کے قتل کے بعد کئی ہفتوں سے ملک کے الگ الگ حصوں میں مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے