ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید گرمی سے یورپ میں 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں رواں سال گرم موسم کے باعث 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، رواں برس گرم موسم سے اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اب تک کے ریکارڈ میں جون سے اگست یورپ کے گرم ترین مہینے شمار ہوئے،  گرم لو  سے جرمنی میں ساڑھے 4 ہزار، اسپین میں 4 ہزار، برطانیہ میں 3200 سے زائداموات ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ گرمی اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی شدت روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو گرمی اور موسمی شدت اگلی دہائیوں میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں