ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیامرمیں شرپسندوں نے لڑکیوں کا اسکول نذر آتش کر دیا

گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کر دیا۔

دیامر پولیس ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق رات کے وقت 3 شرپسند اسکول کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے گرلز مڈل اسکول کو آگ لگائی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔

حکومتی ترجمان علی تاج کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس واقعہ کی تحقیقات اور اسکول کی فوری مرمت کر کے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسکول کو آگ لگانے کی ذمہ داری کا ابھی تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں