اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق نابلس کے مشرق میں یوسف مقام پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فوج اور چھاپے کو روکنے کے خواہشمند فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
فلسطینی مہدی ہشاش جوکہ اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بن گئے تھے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے علاقے میں یہودی آباد کار جو علاقے میں مذہبی رسومات ادا کرنا چاہتے تھے وہاں چھاپہ مار کو فلسطینوں کو زخمی ردیا ۔
اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کے ساتھ ساتھ اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔
فلسطین ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یوسف اتھارٹی‘ کے قریب پیش آنے والے واقعات میں ربڑ کی گولیوں سے 3 افراد زخمی ہوئے اور آنسو گیس سے 57 افراد متاثر ہوئے۔
اس واقعے کے بعد، "بلاتہ بریگیڈ” نامی فلسطینی گروپ نے ایک تحریری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلتا بریگیڈ کے رکن مہدی ہشاش کو اسرائیلی فوج کے یوسف مقام پر چھاپے کے دوران ہونے والی جھڑپ کے دوران فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
