English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو جواب دندان شکن ہوگا، ایرا ن

القمر

تہران : ایران نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

 ایران کے بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے شمال مشرقی سرحدی علاقے دوغارون میں ایک فوجی چھانی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایرانی فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں منشیات کے اسمگلروں اور دہشتگردوں نے بعض ممالک کی حمایت سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جنہیں سخت جواب دیا گیا۔

 جنرل حیدری نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کا مقصد تخریب کاروں یا دہشتگردوں سے سرحدوں کی امنیت کو لاحق خطرات نہیں ہیں بلکہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد سرحدوں کی بہتر نگرانی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

The post دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو جواب دندان شکن ہوگا، ایرا ن appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے