English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گیا

القمر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا جبکہ  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دی، بھارت آئے یا انگلستان پاکستان فائنل جیتنے کے لیے پر امید ہے۔

پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ میں بھی نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور پھر اس کا مقابلہ انگلستان کے ساتھ فائنل میں ہوا تھا۔

اس بار بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ہرا دیا اب دیکھتے ہیں کہ فائنل انگلینڈ کے ساتھ ہوتا ہے کہ بھارت کے ساتھ۔

پاکستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا اس سے قبل پاکستان 2007 کے فائنل میں رنر اپ اور 2009 میں عالمی چیمپئن بنا تھا۔

پاکستان سب سے زیادہ  چھ ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ہے۔

نیوزی لینڈ کے دیئے گئے 153 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں کی پارٹنر شپ میں پاکستان نے 105 رنز مکمل کیے۔

  محمد رضوان نے کھیل کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلی گیند پر ہی چوکا لگا دیا۔

محمد رضوان کو عمدہ بیٹنگ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے