English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت میں جیب حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق 4 زخمی

القمر

دیامر: گلگت میں مسافروں سے بھری جیب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میںٰ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیب حادثہ گلگت دیامر کے مضافاتی علاقے برگین گوہر آباد میں پیش آیا جس میں تین افراد لقمہ اجل بنے جب کہ چار مسافر زخمی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کارکنوں نے تین زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے روانہ ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گوہر آباد سے بتایا جاتا ہے، جیب گاڑی برگین گاوں کی طرف جاری رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے