ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری فوج خیرسون سے نکل گئی ہے: حکومت روس

روس نے اپنی فوج کو خیرسون سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

 یہ یوکرین کا واحد صوبائی دارالحکومت ہے جس پر روس نے قبضہ کیا تھا۔

یوکرین میں موجود روس کے کمانڈر جنرل سرگی سروویکن نے کہا کہ اب یہاں کمک پہنچانا ممکن نہیں رہا ہے۔

خبر کے مطابق، روس کا خیرسون سے اپنی فوجیں واپس نکالنا اس جنگ کا اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر کے آخر میں روسی صدر پوٹن نے خیرسون اور تین دیگر یوکرینی علاقوں کے روس میں الحاق کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کی طرف سے فوج نکالنے کے اعلان پر نہایت محتاط انداز میں پیش رفت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنی تمام زمین کو آزاد کرایا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں