English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہورکے ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا

القمر

 لاہور: فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی اور ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا ہے۔

ٹریبونل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،فیڈرل سروس ٹریبیونل کے ممبران عاصم اکرم اور مشتاق جدون نے سی سی پی او کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ٹربیونل نے غلام محمود ڈوگر کے معطلی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے صوبے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔

فیصلے میں ٹریبیونل نے ہدایت کی ہے کہ سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست کا فیصلہ کریں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی پی او کی ٹریبونل کے سامنے درخواست قبل از وقت ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پہلے سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرے پھر درخواست گزار اپیل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے