English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مبصر رکنیت پر اسپیکرِ اسمبلی کا تہنیتی پیغام

القمر

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک مملکتوں کی تنظیم میں مبصر رکن کی حیثیت   کی منظوری   پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر شنتوپ نے  اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں  لکھا  ہے کہ”میں شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کو ترک ریاستوں کی تنظیم میں بطور مبصر رکن قبول کیے جانے پر مبارکباد دیتا ہوں اور خصوصی  طور پر ہمارے صدر رجب طیب ایردوان سمیت اس ضمن میں  جدوجہد کرنے والوں  کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ۔ مجھے امید ہے کہ ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قبرص ہمارا قومی  دعوی  ہےاور ترکیہ ہمیشہ قبرص کے حق بجانب دعوے کی حمایت جاری رکھے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے