English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: استقلال شاہراہ پر دھماکہ، دہشت گردانہ کاروائی میں ملوث افراد سزا سے بچ نہیں سکیں گے: ایردوان

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی استقلال شاہراہ پر اور 6 افراد کی ہلاکت اور 53 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دھماکے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

دورہ انڈونیشیا سے قبل دارالحکومت انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ استقلال شاہراہ پر دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہے تاہم صدر ایردوان نے حملے کے دہشت گردانہ حملہ ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں میں ایک عورت شامل ہے۔ واقعے کے فاعلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قوم کو اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہماری حکومت کے متعلقہ ادارے اس مذموم حملے کے ذمہ داروں اور حملے کے پسِ پردہ کرداروں کو منظر عام پر لانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول کی استقلال شاہراہ پر مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 20 منٹ پر دھماکہ ہوا ہے۔ کثیر تعداد میں ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے