ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی انڈونیشین صدر سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے 17ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں میزبان صدر جوکو ویدودو سے مذاکرات کیے۔

اس دوران جناب ایردوان نے انڈونیشیا کو جی 20 کی کامیاب مدت صدارت پر مبارکباد دی اور کہا، "ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ انڈونیشیا آئندہ سال اپریل میں MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کی صدارت بھی  سنبھالے  گا۔ اس مناسبت سے  میں 2023 آسیان کی مدت صدارت کے لیے کامیابی کی تمنا کرتا  ہوں، ہمارے مذاکراتی شراکت داری کے  ہدف میں  آپ کی حمایت کا منتظر ہوں۔”

صدارتی محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  15 تا 16  نومبر کو منعقد ہونے والے  سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع ” ایک ساتھ مل کر مضبوط  بحالی”  ہو گا۔

اس تناظر میں G20 رہنما تین  نشستوں میں  "فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی”، "صحت” اور "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن” کے عنوانات  پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایردوان سربراہی اجلاس سے قبل آج بالی میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو۔ ویدودو ، کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران ترکیہ اور انڈونیشیا کے مابین  تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں