استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترک صدر نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، حکومت ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے، ترکیہ کو دہشت گردی سے نا ماضی میں کنٹرول کیا جا سکا ہے نہ ہی آئندہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پر دہشت گردی کی کوشش ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام ہوگی۔
The post دھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ترک صدر appeared first on Daily Jasarat News.
