English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں جی۔ 20 سمٹ شروع

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے جزیرہ  بالی،میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایردوان نے اپوروا کیمپنسکی میں جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کی باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدر ایردوان سے مصافحہ کیا، جنہیں انہوں نے ملاقات سے قبل خوش آمدید کہا، اور ایک یادگاری تصویر  اتروائی۔

سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد  سربراہان نے  "فوڈ اینڈ  انرجی  سیکیورٹی” نشست  کا کھولا۔

صدر ایردوان نے  کمرہ اجلاس میں  بعض سربراہان سے  مختصراً گفتگو کی۔  اس دوران انہوں نے سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان سے  ملاقات کی۔

یہ نشست  پریس کی عدم موجودگی میں سر انجام پائی۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے