نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے یوکرین اور روس کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر نیٹو کے موقف پر ہوئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یوکرین کی مطلوبہ شراَط پوری ہوتی ہیں توہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔
اسٹولٹن برگ نے ہالینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ووپک ہوئیکسٹرا اور وزیر دفاع کاسا اولن گرین سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بیان دیا ۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کا خیرسون میں واقع دفاعی لائن سے دریائے دنیپرو کے مشرقی کنارے کی جانب کوچ کرنا یوکرین کی اہم کامیابی ہے جس سے نیٹو کی فراہم کردہ مدد کے تسلسل کو مزید تقویت ملے گی ، جنگوں کا خاتمہ در حقیقت میز پر مگر اس کا مکمل انحصار میدان جنگ کی کامیابیوں پر ہوتا ہے، یوکرینی فوج اگر فتح پاتی ہے تو مذاکرات کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
سیکریٹری جنرل نے پریس مندوبین کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس جنگ کا خمیازہ یوکرینی برداشت کر رہے ہیں لہذا حالات اور شرائط کے مطابق اس کا فیصلہ بھی اُنہی کے ہاتھوں میں ہے،اگر یوکرین کی مطلوبہ شرائط قبول کر لی گئیں تو ہم بھی روس کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کریں گے۔
