روس نے فلم اداکار جم کیری سمیت ایک سو کینیڈئین شہریوں پر پابندی لگا دی ہے ۔
روسی امور خارجہ کے مطابق، کینیڈا نے روسی حکومت،کاروباری اور ثقافتی نمائندوں سمیت سیاست دانوں، ارکان پارلیمان اور ماہرین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے جواب میں روس نے بھی اب ایک سو کینیڈئین شہریوں پر پابندی لگا دی ہے جن میں اعلی سرکاری افسران ،کاروباری شخصیات ذرائع ابلاغ اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت اداکار جم کیری بھی شامل ہیں۔
روسی دفتر خارجہ نے گیارہ نومبر کو بھی 200 امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں تھی۔
