ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ و جنوبی کوریا ہوش کریں،ہمارا ردعمل غضبناک ہوگا: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، یہ میزائل کانگ وون سے داغا گیا جو کہ بحیرہ جاپان میں جا اگرا۔

جاپانی کابینہ کے مشیر ماتسونو ہیرو کازو نے بھی  اس تجربے کے بعد کہا ہے کہ ہم امریکہ اور جنوبی کوریا سے تعاون جاری رکھیں گے۔

 دریں اثنا،شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔

شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں