English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میزائل روس سے نہیں یوکرین سے داغا گیا، پولینڈ

القمر

وارسا:پولینڈ پر داغاگیا میزائل روس سے نہیں یوکرین سے فائرکیا گیا تھا، تصدیق ہوگئی۔

اس سے قبل پولینڈ کے صدر نے اپنے ملک میں میزائل گرنے کو حادثہ قرار دے دیا، دوسری طرف یوکرین نے بھی اس سلسلے میں تحقیقات میں مکمل تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس حادثے کا ذمہ دار روس کو سمجھا جا رہا تھا، پولینڈ اور نیٹو حکام نے بغیر تحقیقات کے روس پر الزام دھر دیا تھا، جب کہ روس نے حملے کی تردید کر دی تھی،تحقیقات کے بعد آخر کار امریکا اور نیٹو ممالک بھی مان گئے کہ پولینڈ میں گرنے والا میزائل روس سے نہیں بلکہ یوکرین سے فائر ہوا۔

اس سے قبل نیٹو حکام نے کہا تھا کہ پولینڈ کے میزائل حملے کا ذمہ دار روس ہے، جب کہ امریکی حکام نے بھی بالواسطہ طور پر یہی کہنے کی کوشش کی، حکام نے کہا کہ پولینڈ میں گرنے والا میزائل یوکرین کی افواج نے آنے والے روسی میزائل پر داغا تھا۔

The post میزائل روس سے نہیں یوکرین سے داغا گیا، پولینڈ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے