English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: اسرائیل، امریکہ اور مغرب جان لے کہ ہم نہ تو لیبیا ہیں اور نہ ہی سوڈان

القمر

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بعض مغربی حکام ایران میں خانہ جنگی شروع کروانے کا منصوبہ رکھتے ہیں لیکن ایران نہ تولیبیا ہے اور نہ ہی سوڈان۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ ” ایران  کے حصے بخرے کرنے، ملک میں خانہ جنگی اور  تباہی  کا پلان بنانے والی سکیورٹی فورسز، جعلی اسرائیل انتظامیہ اور بعض مغربی حکام کو جان لینا چاہیے کہ ایران لیبیا یا سوڈان نہیں ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران کی زمینی سالمیت اور شناخت کو ہدف بنایا ہے لیکن عوامی بصیرت نے دشمنوں کو مایوس کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 ستمبر کو دارالحکومت تہران میں پردہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے پولیس  کی طرف سے حراست میں لی گئی22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو  وفات پا گئی تھی۔ امینی کی وفات کے بعد انتظامیہ کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

اگرچہ سرکاری ذرائع کی طرف سے احتجاجی مظاہروں میں پولیس اور شہریوں کی اموات کے بارے میں بیانات جاری کئے جا رہے ہیں تاہم اموات کی تعداد کے بارے میں حتمی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

ناروے میں ایرانی تنظیم برائے انسانی حقوق نے ہفتے کے اواخر میں جاری کردہ بیان میں مظاہروں میں 342 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

ایران انتظامیہ، ملک میں 2 ماہ سے جاری ،مظاہروں کو امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ جیسے ممالک کی چال قرار دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے