English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی ہائپر سونک میزائل بنالینے کی رپورٹس پر یقین نہیں ہے، پینٹا گون

القمر

واشنگٹن: امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹا گون کو ان رپورٹس پر شک ہے کہ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کر لیے ہیں،پینٹا گون کی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کہا ‘ ہم نے بھی وہ رپورٹس دیکھی ہیں۔ 

جن میں ایران کے ہائپر سونک مزائلوں کی تیاری کا انکشاف کیا گیا ہے لیکن ہمیں اس بارے میں ابھی شبہات ہیں،پریس سیکرٹری نے کہا کہ ہم اس معاملے کی قریب سے مانیٹرنگ جاری رکھیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ ایران کی اس شعبے میں ترقی یا پرولفریشن اور میزائل سسٹم کو دیکھتے رہیں گے،

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ایران کے نیم سرکاری میڈیا نے پاسداران خلائی امور سے متعلق کمانڈر عامر علی حاجی زادے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کر لیا ہے۔

The post ایرانی ہائپر سونک میزائل بنالینے کی رپورٹس پر یقین نہیں ہے، پینٹا گون appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے