English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران، مظاہروں کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

القمر

اطلاع کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر بوکان میں مظاہروں کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کی خبر کے مطابق مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر بوکان میں گزشتہ رات مظاہروں کے دوران مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ایرنا  نے اطلاع دی تھی کہ بوکان میں گزشتہ روز کے مظاہروں کے دوران نامعلوم باغیوں نے ایک کرنل کو پستول سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اگرچہ سرکاری ذرائع سے ایسے بیانات ہیں کہ ان واقعات میں عام شہری اور سیکورٹی فورسز کی موت ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں کی قطعی تعداد کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے