English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی شام و عراق میں ترک فضائیہ نے آپریشن شروع کر دیا

القمر

 شمالی  شام اور عراق میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کےلیے پنجہ کلید فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق و شام میں یہ آپریشن گزشتہ شب شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پی کےکے اور اس جیسی دہشگرد تنظیموں کا صفایا کرنے سمیت  شمالی عراق و شام میں آباد عوام کی سلامتی  اور ترکیہ کی سرحدوں  کی حفاظت کو ممکن بنانا ہے، یہ آپریشن اقوام متحدہ کی قرارداد اکیاون کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ترک امور دفاع نے بعض تصاویر اور ویڈیو مناظر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیے ہیں۔

اس دوران متعلقہ آپریشن کے حوالے سے  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن ، انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک،وزیر انصاف بکر بوزداع اور وزیر محنت و سماجی تحفظ ودات بلگن نے بھی اس آپریشن کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے