English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک میں برف کا غیرمعمولی طوفان، معمول کی زندگی مفلوج

القمر

نیویارکامریکی ریاست نیویارک میں برف کے غیرمعمولی طوفان سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ریاست کے مغربی علاقے برف کے شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ 

اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث سڑکیں اورگلیوں میں برف کی تہہ جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ 

نیویارک کے گورنرکے مطابق برفانی طوفان میں پھنس جانے والے ڈھائی سو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثرہونے سے متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام نے لوگوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

The post نیویارک میں برف کا غیرمعمولی طوفان، معمول کی زندگی مفلوج appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے