English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائیوں کی 'پنجہ ' سیریز میں 1441 دہشت گرد غیر فعال

القمر

وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا کہ 2019 سے شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائیوں کی ‘پنجہ ‘ سیریز میں 1441 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

وزارت کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افوا ج نے شمالی عراق میں پنجہ  عسکری کاروائیوں کے ساتھ دہشت گرد تنظیم کو زبردست دھچکا پہنچایا۔

شمالی شام میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف فضائیہ کی کمان کے ذریعے کیے گئے "آپریشن  پنجہ ۔ شمشیر” کو 2019 میں خرکوک  سے شروع ہونے والی کارروائیوں میں شامل کیا گیا تھا، سنات-ہفتانین  میں اسے جاری رکھتے ہوئے ، میتنا اور آواشین-باسیان  تک اس میں توسیع کی  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے