English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: شام کے ساتھ سرحدی اضلاع پر راکٹ حملے، سرحدی پٹّی پر حفاظتی تدابیر میں اضافہ

القمر

شام کے شمال سے ترکیہ کے سرحدی اضلاع غازی آنتپ اور کیلیس پر اوپر تلے راکٹ حملوں کے بعد سرحدی لائن پر حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ کنٹرول علاقے تل رفات  سے کل شام کے وقت فائر کئے گئے راکٹ’ اونجو پنار ‘سرحدی چوکی کے قریب اسپیشل پولیس فورس کیمپس کے قریب گرے۔

دھماکے کے نتیجے میں کیمپس کے اندر ایک فوجی اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو کیلیس سرکاری ہسپتال   منتقل کر دیا  گیا اور ان حالت تسلی بخش ہونے کی اطلاع دی گئی  ہے۔

ضلع غازی آنتپ کی تحصیل ‘قارقامش’ میں بھی رات کے وقت شام کے علاقے عین العرب سے فائر کئے گئے 4 راکٹ گرے۔

راکٹ خالی اراضی میں گرے۔ دھماکے، تحصیل میں  بے چینی کا سبب بنے ہیں۔

غازی آنتپ اور کیلیس پر راکٹ حملوں کے بعد سرحدی پٹی پر حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز چوکنا ہو گئی ہیں ۔

حملوں کے بعد ترک یونٹوں نے تل رفات اور عین العرب کے علاقوں میں دہشت گردوں کے مورچوں  پر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈرون طیاروں کے ساتھ نشاندہی کرنے کے بعد ، ہوٹزر اور ملٹی بیرل راکٹ لانچروں  کی مدد سے، دہشت گردی  کے ٹھکانوں  کو  تباہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے