English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل: ایک اور دھماکہ، 14 افراد زخمی

القمر

اسرائیل میں مغربی بیت المقدس کے 2 مختلف مقامات پر دھماکوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل پولیس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مغربی بیت المقدس کے 2 مختلف مقامات پر واقع بس اسٹاپوں  کے قریب دھماکے ہوئے ہیں ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دھماکے  بم دھماکے تھے۔

بیان کے مطابق مغربی بیت المقدس سے اخراج کے حصے میں گیوات شاول چوک  میں ایک بس اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 11 افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

مذکورہ دھماکے کے بعد مغربی بیت المقدس کے راموت چوک میں ایک اور بس اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں مزید 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل پولیس کے مطابق دونوں مقامات پر دلائل و شواہد کے جائزے کے بعد مشتبہ  افراد کی نشاندہی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیل فوری طبّی امداد سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے