English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین میں اسپتال پر میزائل حملے میں ایک بچہ ہلاک، متعدد افراد زخمی

القمر

یوکرین کے شہر وولنیاسک کے اسپتال پر میزائل حملے میں ایک بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں  جبکہ  متعدد افراد ابھی تک ملبے تلے دب  دبے ہوئے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ولنیانسک ہسپتال کے زچگی کے حصے میں میزائل لگنے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

زیلنسکی نے  کہا ہے کہ میزائیل کے اس حملے میں ایک خاتون زخمی بھی   ہوئی ہے جبکہ کچھ لوگ  ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارت میں لگنے والی آگ جو کہ بمباری کے نتیجے میں کافی حد تک تباہ ہو گئی ہے پر   فائر فائٹرز نےقابو پاتے ہوئے  اس آگ کو بھجادیا ہے۔

یوکرین ایمرجنسی سروس کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی خاتون کو طبی ٹیموں تک پہنچایا۔

یاد رہے  روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیاتھا  اور یہ حملے آج بھی جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے