English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان مہاجرین پاکستان اورایران میں مظاہروں میں شریک نہ ہوں، طالبان

القمر

کابل:افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 3 ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرے مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

The post افغان مہاجرین پاکستان اورایران میں مظاہروں میں شریک نہ ہوں، طالبان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے