ترکیہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر فائرنگ بلا تعطل جاری ہے۔
وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "وقت پڑنے پر ہم اپنی اصیل ملّت کے سامنے ڈھال اور دشمن کے مقابل تلوار بن جاتے ہیں۔ ترک مسلح افواج اپنے ملک و ملّت کی خاطر نہایت جرات و جانثاری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ملیا میٹ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں”۔
وزارت دفاع نے بیان کے ساتھ، ملٹی بیرل راکٹ لانچروں کے ساتھ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔
