English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیوبا کے صدر میگوئل ماریو ڈیاز کینیل برموڈیزترکیہ کے دورے پر

القمر

کیوبا کے صدر میگوئل ماریو ڈیاز کینیل برموڈیز ترکیہ کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا سرکاری دورہ کرنے والے برموڈیز نے سب سے پہلے جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار  پر حاضری دی۔

کیوبا کے صدر برموڈیز نے اپنے وفد کے ہمراہ غازی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اورتھوڑی دیر احتراما خاموش کھڑے رہے۔

مزار اتاترک پر یادگاری تصویر اتروانے کے بعد  برموڈیز نے مزارِ اتاترک پر رکھی  وزٹنگ بک پر اپنے تاثرات قلمبند  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیوبا کا وفد جدید ترک قوم کے بانی کمال اتاترک، جنہیں کمانڈر انچیف فیڈل کاسترو نے جمہوریہ کیوبا کے لیے ایک  محرک  قرار دیا  تھا  ، وہ کیوبا اور  کیوبا کے عوام کی جانب سے ترک عوام اور  جمہوریہ ترکیہ کے بانی   کمال اتاترک کو دلی تعظیم اور احترامکے طور پر جموریہ ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ   دونوں قوموں کے بانیوں کا مشترکہ ورثہ ہماری اقدار ہیں۔

برموڈیز کے دورے کے دائرہ کار میں ہونے والی سرکاری مذاکرات میں ترکیہ  اور کیوبا تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ترکیہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ  کے  موقع پروہ ترکیہ کے دو روزہ  دورے کے دائرہ کار میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص لاطینی امریکہ اور کیریبین کے بارے میں تبادلہ خیال  کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے