English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کمیشن: ہم روس کے خلاف 9 واں پابندی پیکیج تیار کر رہے ہیں

القمر

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف  9 واں پابندی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔

وان ڈر لئین نے دورہ فن لینڈ کے دوران دارالحکومت ہیلسینکی میں فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین، ایستونیا کی وزیر اعظم’ کاژا کالاس’ اور سویڈن کی نائب وزیر اعظم ایبا بُش کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں لیئن نے کہا ہے کہ” یوکرینی عوام، روسی حملوں کی وجہ سے ، موسم سرما کو بجلی کے بغیر گزارنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ان کے بچے ،ان بچوں کے ماں باپ اور  بزرگ  سرد اور تاریک ماحول میں ٹھٹھر رہے ہیں۔ میں ان ظالمانہ حملوں کی شدت سے مذمت کرتی ہوں۔ یہ سب جنگی جرائم ہیں”۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف 9 ویں پابندی پیکیج پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم، جی7 اور دیگر بڑے اتحادیوں  کے ساتھ مل کر روسی پیٹرول کے لئے عالمی سطح پر بلند ترین قیمتوں کی منظوری  دے دیں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے