English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولدووا: روس نے مولدووا کو تاریکیوں میں ڈبو دیا ہے

القمر

مولدووا کی صدر مایا ساندو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر میزائل حملے کر کے مولدووا کو تاریکیوں میں ڈبو دیا ہے۔

مایا ساندو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس نے مولدووا کو تاریکیوں میں ڈبو  دیا ہے۔ روس کی، یوکرین جنگ انسانوں کو موت کے گھاٹ اُاتر رہی ہے اور میزائل حملوں کے ساتھ  آبادیوں  اور بنیادی  انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہے”۔

صدر مایا نے کہا ہے کہ ہم، مولدووا میں بجلی کی بحالی کے لئے ،متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ روس کی یوکرین پر ظالمانہ بمباری  مولدووا میں نہایت ڈرامائی نتائج پیدا کر رہی ہے۔  اس وجہ سے میں نے کیشیناو میں روس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرنے کا حکم دیا ہے”۔

واضح رہے کہ یوکرین کی انرجی کمپنی ‘یوکرین ایرگو ‘ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ روسی فوج کے کل کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں پانی ا ور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے