’حقیقی آزادی مارچ‘ سے متعلق اہم نکات:
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں آج راولپنڈی میں اجتماع منعقد ہوگا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تحریک انصاف کے اجتماع کا مقام فیض آباد سے تبدیل کرکے رحٰمن آباد کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی کی جانب مری روڈ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
رانا ثنا اللہ دیکھ لو، یہ لوگ تمہیں ڈرے ہوئے لگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساتھیوں، آپ کو ڈرانے کے لیے روزانہ ٹی وی پر پریس کانفرنس کی جاتی تھی کہ بڑا خطرہ ہے، دھماکا ہو سکتا ہے، بیرونی ایجنسیوں کے دہشت گرد داخل ہوئے۔
راولپنڈی میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹیاں، بہنیں، سب آئی ہیں، رانا ثنا اللہ دیکھ لو، یہ لوگ تمہیں ڈرے ہوئے لگ رہے ہیں۔
عدلیہ محترم ہے، عوام کو اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے بند نظر آر ہے ہیں، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ ہمارے لیے محترم ہے، پاکستان کے عوام کو نظرآرہا ہے کہ اس ملک میں اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے بند نظر آر ہے ہیں۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ ہوا تو لوگ خود نکلے، کسی نے اپیل نہیں کی تھی، لوگوں نے راستے روکے، میرے پاس پولیس افسر کا فون آیا، وہ کہتے ہیں کہ جج صاحبان ناراض ہورہے ہیں کیونکہ انہیں اپنا راستہ بدل کر جانا پڑا تو ان کو تکلیف پہنچی، ہمیں ان کی تکلیف کا احساس ہے وہ ہمارے لیے محترم بھی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ جج صاحبان آپ سے پوچھتا ہوں، آپ کو گاڑی دوسری طرف موڑ کر جانے سے تکلیف ہوئی، یہ بتائیں کہ خدانخواستہ اگر آپ کے گھر میں 3 بجے دھاوا بولا جاتا، آپ کو اپنی بیوی، بچوں کے سامنے زدوکوب کیا جاتا، گمنام جگہ پر لے جایا جاتا، آپ کی حرمت کو پامال کیا جاتا، آپ کی پنج وقتہ نمازی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی، تو جج صاحب پھر آپ کیا سوچتے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ ویسے ہی خاموشی سے دیکھتے رہتے، جیسے آپ اعظم سواتی کو دیکھتے رہے۔
ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ ہے، مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
لوگوں کا جذبہ دیکھا کر یقین ہو گیا، یہ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سب کو مبارک دیتا ہوں کہ جو جذبہ اور جوش آپ میں دیکھا ہے، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ آپ نیا پاکستان چاہتے ہیں۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا ہمارے بزرگوں پاکستان اس لیے بنایا کہ یہاں غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہو، یہاں انصاف نہ ہو؟
لوگوں کا جذبہ دیکھا کر یقین ہو گیا، یہ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سب کو مبارک دیتا ہوں کہ جو جذبہ اور جوش آپ میں دیکھا ہے، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ آپ نیا پاکستان چاہتے ہیں۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا ہمارے بزرگوں پاکستان اس لیے بنایا کہ یہاں غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہو، یہاں انصاف نہ ہو؟
عمران خان کی پارٹی کو توڑنے کیلئے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا گیا، مراد سعید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی پارٹی کو توڑنے کے لیے، عمران خان کو ہرانے کے لیے جعلی مقدمات، گرفتاریاں، تشدد اور ہر قسم کا حربہ استعمال کیا گیا۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ عمران خان پر حملہ کر دیا، پھر بھی آپ عمران خان کو شکست نہیں سکے، آپ عمران خان سے ہار چکے ہو۔
امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایبسلوٹلی ناٹ کہنے سے سازشوں کا آغاز ہوا، مراد سعید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے وزیر تھے، اس وقت امریکا کو پاکستان میں اڈے چاہیے تھے، عمران خان جواب دیتے ہیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا، اور امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، سازشوں کا آغاز ہوا، مقامی سہولت کار میسر آئے، اس کے بعد منتخب حکومت کا ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 20 ویں نہیں 21ویں صدی ہے، یہ خدار اور عمران خان کا پاکستان ہے، لوگ ڈٹ کر کھڑے ہوگئے، انہوں نے امریکا کی غلامی سے انکار کر دیا۔
شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی راولپنڈی پہنچ گئی
پاکستان تحریک انصاف کی شانگلہ سے ریلی خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت علی یوسف زئی کی سربراہی میں راولپنڈی میں لانگ مارچ میں پہنچ گئی۔
عمران خان جو فیصلہ کریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج لانگ مارچ میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی کشتی کو عمران خان بچا سکتا ہے، آؤ، آگے بڑھو اس ملک کو بچاؤ، یہ ملک بیٹھ رہا ہے کیونکہ معیشت بیٹھ رہا ہے، سیاسی عدم استحکام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا۔
سیاست میں نہ آنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ملک منجمد ہو چکا ہے، سیاست میں نہ آنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ قوم توقع رکھتی ہے کہ جو ادارے کا فیصلہ ہے، وہ سیاست میں نہیں ہوگی، جب یہ سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایسا کوئی نہیں جو ان جماعتوں کو نام بتا سکے، ان کا ایک ہی نام ہے، چور، ڈاکو اور لیٹرے ہے۔
عمران خان کا ہیلی کاپٹر راولپندی پہنچ گیا
Chairman PTI Imran Khan AKA AWAM KA LADLA has arrived! #چلو_چلو_پنڈی_چلو pic.twitter.com/WZw0FQm53Q
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) November 26, 2022
