ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق، کرکوک میں موسلا دھار بارشوں نے 2 بچوں کی جان لے لی

عراقی شہر کرکوک میں رات گئے شروع ہوتے ہوئے تواتر سے جاری  بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے دو بچے اللہ کو پیارے ہو گئے۔

کرکوک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  موسلا دھار  بارش نے کرکوک کے علاقے  التون کوپرو سے منسلک  حصار گاوں کو   متاثر کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  حصار گاؤں میں ایک گھر زیر آب آ گیا اور ایک ہی خاندان کے 2 بچے جان بحق ہو گئے۔

بتایا گیا کہ فائر فائٹرز کی مداخلت سے خاندان کے دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

کرکوک محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات سے شروع ہونے والی بارش کی پیش گوئی  کی گئی تھی تاہم اس کی شدت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں