ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلبرگ آشیانہ سینٹر کے باہر قتل سانحہ کا مرکزی ملزم گرفتار

 لاہور: گلبرگ آشیانہ سینٹر کے باہر لڑائی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسامہ جاوید کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے گفتگو میں کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم اسامہ کو  مزید قانونی کارروائی کے لیےانوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جائے گا اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنر کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں