English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الہیٰ

القمر

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان حکم کریں گے اُسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

عمران خان کے خطاب اور رانا ثنا اللہ  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ ’27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنایا، اُس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، جس دن عمران خان نے کہا اُسی وقت انشاء اللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی‘۔

واضح رہے کہ پنڈی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم خون خرابے اور کشیدگی کی وجہ سے بچنے کے لیے اب اسلام آباد نہیں جارہے تاہم ہم نے اب اس سسٹم کا مزید حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

عمران خان نے کہا کہ ’میں نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے