English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

القمر

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور بے حرمتی کی  ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا۔قابض فوج کے گھیرائوسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔

 انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔

The post  اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے