English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا واقعات میں اضافہ،عوام سراپا احتجاج بن گئے

القمر

چین میں کورونا  واقعات بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ شب  مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور  پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

بیجنگ اور شنگھائی میں سینکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کے نعرے لگائے۔

شنگھائی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے، علاقہ نہ خالی کرنے پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

 واضح رہے کہ چین میں کورونا کے خلاف طویل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ چین میں گزشتہ چار روز سے کورونا کے یومیہ ریکارڈ واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، آج بھی ایک دن میں ریکارڈ 39 ہزار سے زائد کورونا واقعات سامنے آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے