کیمرون کے دارالحکومت یاوندے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
علاقے کے گورنر ‘ناصری پاول بیا’ نے قومی ٹیلی ویژن چینلCRTV سے جاری کردہ بیان میں ‘داماس’ کے علاقے میں ایک جنازے کی رسومات کی ادائیگی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
بیا کے مطابق آفت میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
