English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ماہِ اکتوبر میں برآمدات 21 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

القمر

ماہ اکتوبر میں ترکیہ کی برآمدات 21 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ترکیہ محکمہ شماریات اور وزارت تجارت کے اشتراک سے جمع کئے گئے ماہِ اکتوبر کے عارضی تجارتی اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم کے دائرہ کار میں مذکورہ مہینے کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سال کے جنوری تا اکتوبر کے دورانیے میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ 15،4 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کھرب 9 ارب39 لاکھ 40 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے