English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: آپریشن کل، اگلے ہفتے یا پھر کسی بھی لمحے شروع ہو سکتا ہے

القمر

ترکیہ کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف ممکنہ آپریشن کے بارے میں کہا ہے کہ "آپریشن کل، اگلے ہفتے یا پھر کسی بھی لمحے شروع ہو سکتا ہے”۔

ابراہیم قالن نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آپریشن، کل، اگلے ہفتے یا پھر کسی بھی لمحے شروع ہو سکتا ہے۔ آپریشن مختلف شکل میں کیا جا سکتا ہے۔ اب تک جیسے کیا جاتا رہا ہے اب کے بعد بھی اسی طرح جاری رہے گا”۔

مذکورہ ممکنہ آپریشن کے بارے میں شامی انتظامیہ کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے قالن نے گذشتہ سالوں کے آپریشنوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "اگر ہم گذشتہ 3 آپریشن نہ کرتے تو شام کی زمینی سالمیت کا برقرار رہنا ممکن نہیں تھا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے