English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مسلم طالب علم کو دہشتگرد کہنے والا پروفیسر معطل کر دیا گیا

القمر

بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد پکارتے ہوئے تعصب اور نفرت کا اظہارکرنے والے پروفیسرکو معطل کردیا گیا۔

 این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق،کرناٹک کی  منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم  استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا۔

طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانےکا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشتگرد کہہ کر مخاطب کرنےکا کیا مقصد ہے۔

طالبعلم کے ردعمل پر پروفیسر معذرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے، کلاس کے دیگر طالب علم بھی خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔

یہ واقعہ بنگلور کی منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پیش آیا تھ۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد پروفیسر  کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے