ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: OSCE وزراء کونسل اجلاس میں چاوش اولو ترکیہ کی نمائندگی کر رہے ہیں

پولینڈ کی ٹرم چئیرمین شپ میں یورپی سلامتی و تعاون تنظیم OSCE کا وزراء کونسل اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

پولینڈ کے شہر لوڈز میں منعقدہ کانفرنس 2 دن تک جاری رہی گی۔

کانفرنس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کر رہے ہیں۔

لوڈز میں مصروفیات کے دائرہ کار میں چاوش اولو  نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ”OSCEوزراء کونسل اجلاس کے دوران ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے  یوکرین  سمیت علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی”۔

واضح رہے کہ چاوش اولو قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور OSCE کی سیکرٹری جنرل ہیلگا سکمڈ کے ساتھ بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں