English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کاروائی،2 فلسطینی ہلاک

القمر

مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے  دو  فلسطینیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے ۔

فلسطینی خبر ایجنسی  وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی  مکینوں سے جھڑپوں کے دوران  فلسطینیوں کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی روز سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس مین متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف کارروائیوں میں 6 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اسرائیل نے جینن کے مہاجر کیمپ اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر ماہر نشانے باز مقرر کر دیئے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں سال مختلف کارروائیوں میں اب تک 210 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے