English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب اور یو اے ای کے سفرا کی ملاقات

القمر

 راولپنڈی: آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر سے دونوں ممالک کے سفرا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جرنل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سید عاصم منیر سے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کے دوست ممالک کے سفرانے پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کے طور پر تعینات ہونے والےجنرل سید عاصم منیرسے عہدہ سنبھالنے کے دودن بعد ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے