ایتھوپیا میں مرکزی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے ٹائیگرے پیپل لبریشن فرنٹ نےمعاہدے کے نتیجے میں اپنے بھاری ہتھیاروں کو چھوڑتے ہوئے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔
ملکی پریس میں چھپنے والی خبروں کے مطابق TPLF نے اعلان کیا کہ وہ کینیا میں ہونے والے امن مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں کچھ علاقوں سے دستبردار ہو گئی ہے۔
جن علاقوں سے باغی دستبردار ہوئے ہیں ان میں میکنیٹال، زلمبیسا، نیبیلٹ، چیرچر، کوکوفتو، ہگمبرڈا، بیری ٹیکلے اور ابرجیل شامل ہیں۔
TPLF کے 17 نومبر کے لیے تخفیف اسلحہ کے منصوبے کو آج تک ملتوی کر دیا گیاتھا۔
ایتھوپیا میں ادیس ابابا حکومت اور باغی ٹی پی ایل ایف کے درمیان مذاکرات کے بعد کل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے گئےتھے۔
