ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن نے دہشت گرد تنظیم کے رکن کو ترکیہ کے حوالے کر دیا

سویڈن نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK میں رکنیت کے جرم میں 6 سال اور 10 ماہ قید کی سزا پانے والے محمود تات کو ترکیہ کے حوالے کر دیاہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، تات نے 2015 میں اپنی جیل کی سزا کے باعث سویڈن میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی  لیکن اسے  مسترد کر دیا  گیا۔

کچھ عرصہ قبل سویڈن میں پولیس  کی طرف سے حراست میں  لیے جانے والے تات کو Mölndal کے حراستی مرکز میں لے جایا گیا  اور ضروری کاروائی کے بعد اسے ہوائی جہاز کے ذریعے ترکیہ بھیج دیا  گیا۔

تات  کو پولیس نے کل شام استنبول ایئرپورٹ پر طیارے سے اتارا، اور اسے ایئرپورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ لے جایا گیا اور اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مجرم  کو ترک عدالتوں نے دہشت گرد تنظیم کی رکنیت  کے جواز میں  6 سال 10 ماہ کی سزائے قید صادر کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں